Job Instructions

ا





اچھی  جاب کے حصول کے لیے کن باتوں کا ہونا ضروری ہے

سب سے پہلے اچھی ڈگری کا ہونا ضروری ہے ۔لیکن اچھی ڈگری سے ہرگز  یہ مراد نہیں ہے کہ وہ کسی بہت ہی اعلیٰ ادارے سے حاصل کی گئی ہو یا پھر بہت ہی ہائی فائی نمبر ہوں۔ 

بلکہ اچھی ڈگری سے مراد یہ ہے کہ آپ کی جاب کی ریکوائرمنٹ پر پورا اترتی ہو اور جس ادارے میں آ پ جاب   کے لیے جا رہے ہیں  وہاں کے لیےقابل قبول ہو۔

لیکن یاد رہے کہ اچھی ڈگری آپ کو جاب کے دروازے تک تو     لے کر جا سکتی ہے۔لیکن آ پ کی اپوائنٹمنٹ کی ضمانت ہرگز نہیں ہو سکتی۔۔ کیونکہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی بہت ہی اعلیٰ ادارے سے پڑھا ہے یا ان کے بہت ہی اعلیٰ نمبر ہیں تو انہیں کسی سٹرگل  کی ضرورت نہیں پڑے گی اور بہت آسانی کے ساتھ انہیں جاب مل جائے گی لیکن یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

دوسرے نمبر پر آپ نے اپنے لئے جس کیریئر کا انتخاب کیا ہے اس کے بارے میں مکمل معلومات ہو۔کیونکہ اپنے کیریئر کے نالج کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔

تیسرے نمبر پر پر آپ کو اپنی پرسنیلٹی کو کو اپنے کیریئرکے مطابق  امپرو کرنا ہے۔مثال کے طور پر آپ ٹیچنگ کے لیے جا رہے ہیں تو آپ کو کانفیڈینٹ ہونا چاہیے۔آپ کے پاس اسٹوڈنٹ کی مینٹلٹی کو سمجھنے کی اہلیت ہونی چاہیئے  آپ کو فلیکسیبل اور موٹیو یٹیڈ ہونا چاہیے۔وغیرہ

چوتھے نمبر پر سب سے بڑھ کر آپ کو اللہ پر  اعتماد بھروسہ اور کامل یقین ہونا چاہیے ۔کبھی بھی ناکامی سے خوفزدہ نہ ہوں کیوں کہ ناکامی میں ہی کامیابی چھپی ہوتی ہے۔ناکامی کے بغیر کامیابی نہیں ملتی۔

پانچویں نمبر پر جب آپ جب انٹرویو یا ٹیسٹ کے لیے جارہے ہو تو آپ کا مائنڈ بالکل فریش ہونا چاہیے۔ا پنے مائنڈ کو ہر طرح کے ابہام ،وسوسوں،  اور اندیشوں سے سے پاک کرکے جائیں ۔

چھٹے نمبر پر آپ کو اپنے اوپر اعتماد ہونا چاہیے ۔کیونکہ جب تک آپ کو اپنے اوپر اعتماد نہیں ہو گا۔ اس وقت تک آپ کے اندر جو قابلیت ہیں وہ بھی آپ کے اندر ہی دب کر رہ جائیں گی ۔اور آپ کامیاب نہیں ہوں گے ۔

آخر میں آپ یہ بات یاد رکھیں کہ کوئی بھی کام نہ تو اپنے وقت سے پہلے ہوتا ہے، اور نہ بعد میں، اس نے اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونا ہوتا ہے۔ اس لئے جب آپ جاب کی تلاش میں  نکلیں۔تو کبھی بھی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ ڈپریس نہ ہو ں ۔اگر کبھی کہیں نا کامی  کا سامنا کرنا پڑے تو ہمت ہرگز نہ ہاریں۔بلکہ اس بات پر غور کریں کہ آپ نے کہاں غلطی کی جس کی وجہ سے آپ کو یہ ناکامی سہنی پڑی ۔اور اپنی غلطی کو سدھار لیں۔کیونکہ یہ بات یاد ر ہے کہ انسان ہمیشہ غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

یہ  میری ذاتی رائے ہے۔اس سے کسی کی دل آزاری)          

( قطع نظر  نہیں ہے۔   


تحریر کردہ: قاریہ

آپ سب ریڈرز کی اس بارے میں کیا راے ہے۔ کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔                      
                      

تبصرے

مشہور اشاعتیں